حمیرا اصغر کی موت سے قبل کپڑے دھونے کے شواہد ملے ہیں. تفتیشی حکام

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ حمیرا اصغر کی موت سے قبل کپڑے دھونے کے شواہد ملے ہیں جس کمرے سے لاش ملی اس کے واش روم کے ٹب میں کپڑے تھے۔تفتیشی حکام کے مطابق جس کمرے میں حمیرا اصغر کی لاش تھی وہاں بالکونی کا دروازہ کھلا ہوا تھا اداکارہ کی لاش بیڈروم کے ساتھ والے کمرے میں موجود تھی۔ جب کہ فلیٹ کا مین دروازہ اندر سے ڈبل لاک کیا گیا تھا جس سے خودکشی یا بند دروازے کے پیچھے حادثاتی موت کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ و ماڈل حمیرا اصغر دو شناختی کارڈز استعمال کرتی تھیں جن میں ایک میں تاریخِ پیدائش تبدیل کی گئی تھی۔پولیس کے مطابق حمیرا اصغر نے اصل شناختی کارڈ میں ٹیمپرنگ کرکے اپنی تاریخِ پیدائش تبدیل کی تھی۔اصل شناختی کارڈ میں ان کی تاریخ پیدائش 10 اکتوبر 1983 درج ہے جب کہ ٹیمپرڈ شناختی کارڈ میں تاریخ پیدائش 10 اکتوبر 1997 لکھی گئی ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اداکارہ شوبز کی دنیا میں ٹیمپرڈ شناختی کارڈ استعمال کیا کرتی تھیں۔تفتیشی حکام کے طمابق اداکارہ کے فلیٹ سے یوٹیلیٹی بل اور گھر کے کرائے کی مئی 2024 تک کی سلپ ملی ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ اداکارہ کافی عرصے سے تنہا اور گوشہ نشینی کی زندگی گزار رہی تھیں۔پولیس حکام بتانا ہے کہ حمیرا اصغر کی موت 7 اکتوبر 2024 کو ہوئی، پڑوسیوں کو دسمبر 2024 میں فلیٹ سے بدبو محسوس ہوئی۔پولیس کو حمیرااصغر کا بینک کارڈ بھی مل گیا۔ تفتیشی ٹیم نے اداکارہ کی مالی پوزیشن معلوم کرنے کے لیے بینک حکام سے رابطہ کیا مگر اب تک متعلقہ بینک کی جانب سے کوئی تفصیل فراہم نہیں کی گئی۔واضح رہے کہ حمیرا اصغر کی لاش 8 جولائی کو اتحاد کمرشل کے ایک فلیٹ سے اس وقت ملی جب کرائے کی عدم ادائیگی پر مالک مکان کے عدالت پہنچنے پر عدالتی بیلف ان کے گھر پہنچا اور فلیٹ کا دروازہ نہ کھولنے پر دروازہ توڑا گیا تو اداکارہ کی لاش برآمد ہوئی۔لاش کے پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لاش ڈی کمپوز کے آخری اسٹیج پر ہے جسے دیکھ کر اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ اداکارہ کی موت تقریباً 8 ماہ پرانی ہے۔

Evidence of laundry found before Humaira Asghar’s death, investigating authorities say

اپنا تبصرہ لکھیں