سابق خاتونِ اول بشریٰ بی بی کے بیٹے نے جلد کام نہ کرنے پر ملازم کو گولی مار دی

سابق خاتونِ اول بشریٰ بی بی کے بیٹے موسیٰ مانیکا نے تکرار کے دوران طیش میں آکر فائرنگ کی جس سے 17 سالہ علی بہادر زخمی ہو گیا۔مانیکا نے فائرنگ کے بعد زخمی ملازم علی بہادر کو اٹھانے سے بھی منع کر دیا تھام. ذرائع کے مطابق سابق خاتونِ اول بشریٰ بی بی کے بیٹے موسیٰ مانیکا نے جلد کام نہ کرنے پر اپنے ہی ملازم کو گولی مار کر شدید زخمی کردیا۔پولیس نے سابق خاتونِ اوّل بشریٰ بی بی اور خاور مانیکا کے بیٹے موسیٰ مانیکا کے خلاف پاکپتن میں اقدامِ قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق مقدمہ زخمی نوجوان علی بہادر کے والد منظور احمد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔پولیس نے بتایا ہے کہ باپ بیٹا دونوں خاور مانیکا کے گھر ملازم ہیں۔ترجمان پاکپتن پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں ملوث ملزم موسیٰ مانیکا کو گرفتار کر لیا گیا۔زخمی نوجوان علی بہادر کے والد نے ایف آئی آر میں الزام عائد کیا ہے کہ بیٹے کے ہاتھ بیڈ کی چادر سے لگے تو ملزم موسیٰ نے فائرنگ کر دی۔ڈی پی او پاکپتن کے مطابق ملزم موسیٰ مانیکا کا کہنا ہے کہ اس نے کام میں غفلت برتنے پر ملازم کو فائرنگ کر کے زخمی کیا۔ڈی پی او پاکپتن نے بتایا کہ ملزم موسیٰ مانیکا کی فائرنگ سے ملازم علی بہادر زخمی ہوا جسے اسپتال منتقال کیا گیا اور اب اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

Former First Lady Bushra Bibi’s son shoots employee for not working early

اپنا تبصرہ لکھیں