کے ٹو پر برفانی تودے کی زد میں آکر پاکستانی کوہ پیما جاں بحق

دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو کی مہم جوئی کے دوران برفانی تودے کی زد میں آکر پاکستانی کوہ پیما جاں بحق ہو گیا۔حادثےمیں اسکردو سےتعلق رکھنے والا کوہ پیما افتخارجان کی بازی ہارگیاجبکہ دو نیپالی کوہ پیماؤں سمیت تین غیرملکیوں کوبیس کیمپ پہنچایا گیاجاں بحق کوہ پیما افتخارکی لاش بذریعہ ہیلی کاپٹر اسکردو پہنچائی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر شگر عارف حسین کے مطا بق تینوں غیر ملکی کوہ پیما معمولی زخمی ہیں جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر شگر عارف حسین نے بتایا کہ کوہ پیما محمد افتخار کا تعلق سدپارہ گاؤں سےتھا، جنہیں سدپارہ گاؤں میں ہی سپرد خاک کیا جائے گا۔

Pakistani climber dies after being hit by avalanche on K2

اپنا تبصرہ لکھیں