مبینہ غیرت کے نام پر بلوچستان میں فائرنگ کرکے ایک خاتون اور مرد کے سفاکانہ قتل کی لرزہ خیز ویڈیو وائرل سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔سوشل میڈیا پر مرد و خاتون کے بہیمانہ قتل کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے فوری تحقیقات اور ملوث ملزمان کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔ ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند کے مطابق یہ واقعہ عید الاضحی کے دنوں میں پیش آیا کسی خاندان نے اس کی رپورٹ درج نہیں کرائی حکومت کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جارہا ہے۔ترجمان کے مطابق فائرنگ کی ویڈیو نامعلوم مقام پر بنائی گئی ہے، ویڈیو میں مسلح افراد کو فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔شاہد رند نے کہا کہ مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں ابھی لاشیں برآمد نہیں ہوئیں۔ویڈیو میں مسلح افراد نامعلوم مقام پر ایک خاتون اور مرد پر اندھا دھند فائرنگ کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔شاہد رند نے کہا کہ اس واقعہ میں ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے ملزمان کے نام معلوم ہوگئے ہے لیکن ابھی ظاہر نہیں کررہے ہیں۔ذرائع سے معلوم ہونے والی تفصیلات اے مطابق جوڑے نے پسند کی شادی کی تھی جنہیں صلح کے بہانے دعوت پر بلایا گیا اور قافلے میں لے جاکر کسی نامعلوم مقام پر گولیوں کا نشانہ بنایا گیا ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون کو کھڑا کرکے بہیمانہ طریقے سے 9 گولیاں ماری گئی جبکہ مرد کو بھی سرعام گولیاں مار کر قتل کردیا گیا واقعہ کا علم ایک وائرل وڈیو سے ہوا جس میں جوڑے کو گولیاں ماری جارہی تھی
