شاہ رخ خان کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہونے کی خبریں جھوٹ قرار

فلم کنگ کی شوٹنگ کے دوران بولی وڈ اداکار شاہ رخ خان کے زخمی ہونے کی افواہیں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تاہم حالیہ رپورٹس کے مطابق ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی میڈیا کی طرف سے ایک خبر سامنے آئی تھی جس میں کہا گیا تھا شاہ رخ خان ممبئی کے گولڈن ٹوباکو اسٹوڈیو میں ایک ایکشن سین کی شوٹنگ کر رہے تھے کہ اس دوران انہیں ایک پٹھوں کی چوٹ آئی۔ اگرچہ یہ چوٹ سنگین نہیں ہے تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں نے شاہ رخ خان کو صحت یابی کے لیے ایک ماہ کا آرام تجویز کیا گیا تھا۔اور علاج کے لیے پہلے امریکا اور پھر مستقل طور پر صحت یابی کے لیے برطانیہ منتقل ہو رہے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان کی پیٹھ میں چوٹ لگنے کی افواہوں کے درمیان ایک قریبی ذرائع نے بتایا کہ یہ سب اطلاعات جھوٹ پر مبنی ہے۔ایسا پہلی بار نہیں کہ شاہ رخ خان کے زخمی ہونے کی جھوٹی خبریں انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی ہوں اس سے قبل بھی ایسی افواہیں گردش کر چکی ہیں کہ وہ کسی شوٹ کے دوران ناک پر چوٹ لگنے سے زخمی ہو گئے حالانکہ حقیقت یہ تھی کہ انہوں نے ایک معمولی نزلہ و زکام سے متعلق ناک کی سرجری کروائی تھی نہ کہ کسی حادثے کا شکار ہوئے تھے۔ذرائع نے مزید انکشاف کیا کہ شاہ رخ خان جولائی کے دوسرے ہفتے میں امریکہ روانہ ہوئے تھے اور توقع ہے کہ وہ جولائی کے آخر تک واپس آ جائیں گے۔

Reports of Shah Rukh Khan getting injured during shooting are false

اپنا تبصرہ لکھیں