تحریک انصاف کا 5 اگست کو مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف نے 5 اگست کو مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان کردیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 5 اگست کو مینارپاکستان پر جلسے کی درخواست پارٹی کے لاہور کے صدر امتیاز شیخ کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کو جمع کرادی گئی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پارٹی کے بانی عمران خان کی رہائی کے لیے عوامی رائے کو اجاگر کرنا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو 5 اگست کو شام 4 بجے سے رات 10 بجے تک جلسے کی اجازت دی جائے یہ جلسہ پرامن اور جمہوری تقاضوں کے مطابق ہوگا۔شیخ امتیاز نے درخواست میں کہا ہے کہ اگر مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت ممکن نہ ہو تو کسی متبادل جگہ پر جلسہ کی اجازت دی جائے۔دوسری جانب چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات کا وقت ختم ہوگیا ہے اب جیل سے بانی عمران خان خود تحریک کی قیادت کریں گے۔

PTI announces rally at Minar Pakistan on August 5

اپنا تبصرہ لکھیں