موسیٰ مانیکا نے گولی نہیں چلائی .مدعی کا عدالت میں بیان . موسیٰ مانیکا کی ضمانت منظور

پاکپتن میں میاں خاور فرید مانیکا کے ڈیرے پر فائرنگ کیس کی سماعت کے دوران مدعی عدالت میں ملزم موسیٰ مانیکا کو شناخت نہ کر سکا اور بیان دیا کہ موسیٰ مانیکا نے گولی نہیں چلائی ملزم نقاب پوش تھا۔پولیس نے موسیٰ کو ملازم پر گولی چلانے کے الزام میں 17 جولائی کو گرفتار کیا تھا موسیٰ مانیکا پر تھانہ صدر میں اقدام قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔مدعی نے عدالت میں بیان حلفی جمع کروا دیاہے جس میں مدعی نے عتراف کیا کہ موسیٰ مانیکا کا نام غلط فہمی کی بنیاد پر لیا موسیٰ ملزم نہیں ہے عدالت ملزم کی ضمانت لے یا بری کر دے مدعی کو اعتراض نہیں ہو گا عدالت نے سماعت کے بعدملزم موسیٰ مانیکا کی ضمانت منظور کر لی عدالت نے موسیٰ کو ایک لاکھ روپے کا مچلکہ جمع کروانے کا حکم جاری کر دیا ہے ۔

Musa Maneka did not fire the bullet. Plaintiff’s statement in court. Musa Maneka’s bail granted.

اپنا تبصرہ لکھیں