عمران خان کے بیٹوں نے باپ کی رہائی کے لئے امریکا میں مہم شروع کر دی

پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور قید میں موجود سابق وزیراعظم عمران خان کے بیٹوں نے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی رچرڈ گرینل سے ملاقات کی جس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنے والد کی رہائی کے لیے مہم کا آغاز کردیا۔عمران خان کے بیٹوں قاسم اور سیلمان خان کی رچرڈ گرینل سے ملاقات کیلی فورنیا میں ہوئی رچرڈ گرینل نے سلیمان اور قاسم کے ساتھ تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھاکہ دوستوں کو خوش آمدید قاسم اور سلیمان کے ساتھ وقت گزار کر اچھا لگا۔رچرڈ گرینل امریکی صدر کے خصوصی ایلچی برائے خصوصی مشن ہیں ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے عمران خان کے بیٹوں سے کہا کہ آپ دونوں کو مضبوط رہنا ہے دنیا میں لاکھوں افراد سیاسی انتقام کا سامنا کر رہے ہیں سیاسی انتقام کا سامنا کرنے والے آپ تنہا نہیں ہیں۔ دنیا بھر میں لاکھوں لوگ سیاسی انتقام پر مبنی مقدمات سے تنگ آچکے ہیں.عمران خان کے بیٹوں نے پاکستانی نژاد امریکی معالج ڈاکٹر آصف محمود سے بھی ملاقات کی جو امریکا میں پی ٹی آئی کی حمایت حاصل کرنے کی مہم میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ڈاکٹر آصف محمود امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی کے نائب چیئرمین ہیں انہوں نے ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ عمران خان کے بیٹوں اور رچرڈ گرینل کے ساتھ موجود ہیں۔

Imran Khan’s sons launch campaign in US for father’s release

اپنا تبصرہ لکھیں