روس کا مسافر طیارہ پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ50 افراد کی ہلاکت کا خدشہ

روس کا ایک مسافر طیارہ ایک دور دراز پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا ہے اور اس میں سوار 5 بچوں سمیت تمام50 افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔روسی ایمرجنسی سروسز کے مطابق طیارہ صبح کے وقت لاپتہ ہوا تھا طیارے کا ملبہ مشرقی علاقے سے 15 کلومیٹر کے فاصلے پر ملا رپورٹ کے مطابق 50 سال پرانا اے این 24 طیارہ کم بادلوں اور موسلا دھار بارش میں ٹِنڈا ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی دوسری کوشش کے دوران لاپتہ ہوگیا تھا یہ حادثہ روس کے دور افتادہ علاقے، امور ریجن میں پیش آیا۔روسی حکام کے مطابق حادثہ لینڈنگ کے دوران عملے کی غلطی کے باعث پیش آیا پہاڑی علاقے میں لینڈنگ کے دوران حدہ نگاہ کم تھی۔یہ طیارہ خاباروفسک–بلاگوویشچینسک–ٹنڈا روٹ پر پرواز کر رہا تھا جب یہ غائب ہو گیا۔ہنگامی امدادی حکام نے بدترین خدشات کی تصدیق اس وقت کی جب طیارے کے جلے ہوئے ملبے کو ایئرپورٹ سے 9 میل دور دریافت کیا گیا۔تاحال کسی زندہ بچ جانے والے کے آثار نہیں ملے ہیں روسی حکام نے ہیلی کاپٹرز کی مدد سے حادثے کے مقام کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔

Russian passenger plane crashes in mountainous area, 50 feared dead

اپنا تبصرہ لکھیں