حمیرا اصغرکیس میں فلیٹ سے پیالوں سے لیےگئے سیمپلز کی رپورٹ سامنے آگئی

اداکارہ حمیرا اصغر کے فلیٹ سے لیےگئے مختلف سیمپلز کی رپورٹ آگئی ہے.رپورٹ کے مطابق اداکارہ حمیرہ اصغر کےگھر سے 6 سیمپل اکٹھےکیےگئے تھے سیمپل جائے وقوعہ سے ملنے والے پانچ پیالوں سے حاصل کیےگئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق پانچ پیالوں میں سے ملنے والا سفوف سمندری نمک ہے جبکہ گھرکےکچن سے ملنے والا نمک پیالوں سے ملنے والے نمک سے مختلف ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ سمندری نمک بدبو کو کم کرنے اور کیڑے بھگانےکےکام آتا ہے۔خیال رہے کہ حمیرا اصغر کی لاش 8 جولائی کو اتحاد کمرشل کے ایک فلیٹ سے اس وقت ملی جب کرائے کی عدم ادائیگی پر مالک مکان کے عدالت پہنچنے پر عدالتی بیلف ان کے گھر پہنچا اور فلیٹ کا دروازہ نہ کھولنے پر دروازہ توڑا گیا تو اداکارہ کی لاش برآمد ہوئی۔تفتیشی حکام کے مطابق لگتا ہے حمیرا اصغر مالی طور پر پریشان تھیں انہوں نے ستمبر 2024 میں آخری کمرشل شوٹ کیا تھا اور وہ کام سے متعلق اکتوبر2024 میں لوگوں سے رابطے میں تھی۔

Report of samples taken from bowls in Humira Asghar’s flat revealed

اپنا تبصرہ لکھیں