گلگت میں ہوشے ویلی میں لیلی پیک سر کرنے کے دوران جرمن خاتون کوہ پیما لورا ہلاک ہوگئی ہے۔واضح رہے کہ دو جرمن خواتین کوہ پیما 28 جولائی کو لیلیٰ پیک سر کرنے کے دوران لینڈ سلائیڈنگ کی زد آگئی تھیں۔ایک کوہ پیما کروس مرینہ ایوا کو گزشتہ روز ریسکیو کرلیا گیا تھا تاہم 31 سالہ جرمن کوہ پیما لورا ڈاہلمائر لاپتہ تھیں جن کی اب گلگت بلستان حکومت کے ترجمان نے انتقال کی تصدیق کردی ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ کوہ پیما کی میت لانے کیلئے ریسکیو ٹیم مدد مانگے گی تو ہیلی کاپٹر دوبارہ روانہ کر دیں گے۔ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللّٰہ فراق کے مطابق ایک جرمن خاتون کوہ پیما کروس مرینہ ایوا کو رسی کے ذریعے ریسکیو کرلیا گیا تھا۔دوسری جرمن خاتون کوہ پیما لورا ڈاہلمائر پھتروں کی زد میں آکر ہلاک ہوگئیں۔واضح رہے کہ 31 سالہ جرمن کوہ پیما لورا ڈاہلمائر کو جرمنی کی سب سے کامیاب ایتھلیٹس میں سے ایک سمجھا جاتا تھا انہوں نے 2018 کے پیونگ چانگ ونٹر اولمپکس میں دو طلائی تمغے جیتے اور مجموعی طور پر 7 عالمی چیمپئن شپ ٹائٹل حاصل کیے۔
