پاکستان کا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کامیابی سے خلا کی جانب روانہ

پاکستان نے خلائی میدان میں ایک اور اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے چین سے جدید ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ خلا میں روانہ کردیا۔سپارکو کا سیٹلائٹ چین کے ژچانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے بھیجا گیا۔ترجمان سپارکو کے مطابق پاکستان کی جانب سے لانچ کیا جانے والا یہ دوسرا سینسنگ سیٹلائٹ ہے جو زمین کے مشاہدے، زرعی نگرانی، ماحولیاتی تجزیے کے شعبوں میں انقلاب برپا کرے گا۔یہ سیٹلائٹ سی پیک، علاقائی منصوبہ بندی، قدرتی وسائل کے انتظام کے منصوبوں کی بھی نگرانی کرے گا اور نقل و حمل کے نیٹ ورکس سمیت جغرافیائی خطرات کی بھی نشاندہی کرے گا۔ڈائریکٹر سیٹلائٹ سپارکو نجم شمس نے کہا ہےکہ ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کی مدد سے سیلاب سے متعلق ارلی وارننگ جاری کرکے نقصان سے بچا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اربن اینڈ ریجنل کنٹرولنگ اور پلاننگ کیلئے سیٹلائٹ کا ڈیٹا بہت کارآمد ہے اس سیٹلائٹ سے سیلاب جیسی صورتحال سے متعلق ارلی وارننگ جاری کرکے نقصان سے بچاجاسکتا ہے جب کہ گلیشیئرز اور واٹر فلو کی بھی مانیٹرنگ کی جاسکتی ہے۔ترجمان سپارکو کے مطابق اس وقت پاکستان کے 5 سیٹلائٹ خلا میں موجود ہیں سیٹلائٹ سے سیلاب اور زلزلوں کی بروقت پیشگوئی، فصلوں کی پیداوار، انفراسٹرکچر اور شہری پھیلاؤ کی نگرانی میں مدد دے گا۔

Pakistan’s remote sensing satellite successfully launched into space

اپنا تبصرہ لکھیں