یوم آزادی سے قبل اسلام آباد میں باجوں کی خرید و فروخت پر پابندی عائد

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے باجوں کی فروخت اور استعمال پر پابندی عائد کردی گئی۔ضلعی انتظامیہ نے شہر کےتمام اسٹالز سے باجے قبضے میں لینے کا فیصلہ کرلیا واضح رہے کہ گزشتہ کچھ سالوں سے جشن آزادی کے موقع پر کم عمر لڑکوں اور منچلوں کی جانب سے ہارن کی طرز پر آواز نکالنے والے باجے کثرت سے بجانے کا رجحان فروغ پا رہا ہے جس کے باعث کئی شہری سماعت پر ناخوشگوار اثرات مرتب ہونے کی شکایات بھی کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ڈی سی نے ہدایت کی ہےکہ باجوں کیخلاف کارروائیاں یوم آزادی تک یومیہ بنیادوں پرکی جائیں پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائیاں کی جائیں۔ڈپٹی کمشنراسلام آباد کا کہنا ہےکہ جس علاقے کے اسٹالز سے باجے برآمد ہوئے متعلقہ افسر ذمہ دار ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ اس کے پیش نظر دفعہ 144 کے نفاذ کے لیے مناسب جواب موجود ہے اور اسی لیے امن عامہ کو لاحق کسی بھی خطرے سے بچنے کے لیے ہدایات جاری کی جاتی ہیں۔

Ban on buying and selling of bajaj in Islamabad ahead of Independence Day

اپنا تبصرہ لکھیں