آذربائیجان اور آرمینیا کے رہنماؤں نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی میزبانی میں تاریخی امن معاہدے پر دستخط کر دیے جس کا مقصد دہائیوں پر محیط تنازع کو ختم کرنا ہے۔وائٹ ہاؤس میں آذربائیجان کےصدرالہام علیوف اور آرمینیا کے وزیراعظم کےہمراہ مشترکہ نیوزکانفرنس میں صدرٹرمپ نےکہا دونوں ممالک تجارت اور معیشت کو ترجیح دیں گے توانائی، تجارت اور ٹیکنالوجی میں دونوں ملکوں سےدو طرفہ معاہدہ ہوگیا۔آذربائیجان کے صدر الہام علیوف اور آرمینیا کے وزیر اعظم نیکول پشینیان نے ہاتھ ملایا امریکی صدر نے اس موقع کو تاریخی قرار دیا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اس معاہدے کے بارے میں بہت عرصے سے انتظار میں تھا جو دونوں ممالک کے درمیان کچھ اہم ٹرانسپورٹ راستوں کو دوبارہ کھولے گا اور خطے میں امریکی اثر و رسوخ کو بڑھائے گا۔ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے دونوں ممالک کے ساتھ توانائی اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں تجارتی توسیع کے لیے دو طرفہ معاہدے پر بھی دستخط کیے ہیں۔اس موقع پر آذربائیجان اور آرمینیا کے رہنماؤں نے صدر ٹرمپ کیلئے نوبیل انعام کا مطالبہ کر دیا۔
