یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کی بارسلونا میں قیمتی گھڑی چھن گئی

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کے بیٹے اور ممبر قومی اسمبلی سید عبدالقادر گیلانی بارسلونا میں قیمتی گھڑی سے محروم ہو گئے۔ بتا یا جاتا ہے کہ گھڑی کی مالیت 56 ہزار یورو تھی جو پاکستانی کرنسی میں ایک کروڑ 85 لاکھ روپے بنتی ہے ۔ذرائع کے مطابق ڈاکو سید عبدالقادر گیلانی سے گھڑی چھین کر لے گئے تاہم اس واردات کی مذید تفصیلات معلوم نہیں ہوسکی. واضح رہے کہ سابق وزیراعظم اور چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کے بیٹےعبدالقادر گیلانی بارسلونا میں سیروتفریح کے لیے گئے ہوئے ہیں۔اس حوالے سے بارسلونا میں میڈیا سے بات چیت کے دوران سید عبدالقادر گیلای نی نے بتایا کہ میں نے یہ گھڑی بارہ یا تیرہ سال قبل سستے دور میں خریدی تھی سونے کے نرخ بڑھنے کے سبب گھڑی کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ میرے میزبان کی اور میری گھڑی چھین لی گئی ہم لوگ اہل خانہ کے ساتھ تھے لیکن شکر ہے کہ جان محفوظ ہے۔

یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کی بارسلونا میں قیمتی گھڑی چھن گئی

اپنا تبصرہ لکھیں