امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر آسٹن میں ٹارگٹ اسٹور کی پارکنگ میں فائرنگ کے واقعے میں بچے سمیت کم از کم 3 افراد ہلاک ہو گئے فائرنگ کے بعد ملزم نے دو گاڑیاں چھینیں غیر ملکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔آسٹن پولیس چیف لیزا ڈیوس نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ مشتبہ شخص 30 کی دہائی کا ایک سفید فام مرد ہے جس کا ماضی میں ذہنی صحت کے مسائل اور مجرمانہ ریکارڈ موجود ہے حکام نے اس کا نام ظاہر نہیں کیا.کپتان شینن کویسٹرر نے بتایا کہ موقع پر ہلاک ہونے والوں میں ایک بچہ اور 2 بالغ افراد شامل ہیں پولیس کے مطابق ملزم نے پارکنگ سے ایک گاڑی چھینی لیکن حادثے کے بعد وہ ایک ووکس ویگن شوروم سے دوسری گاڑی لے کر فرار ہوا۔لیزا ڈیوس کے مطابق مشتبہ شخص کو ایک اور شہری کی اطلاع پر جنوبی آسٹن میں جائے وقوعہ سے تقریباً 20 میل دور گرفتار کیا گیا.
