75 سالہ چینی شخص اے آئی جنریٹڈ لڑکی کی محبت میں مبتلا.بیوی سے دوری کا فیصلہ

چین میں ایک 75 سالہ پینشنر انٹرنیٹ پر ایک اے آئی جنریٹڈ لڑکی کی محبت میں ایسا مبتلا ہوا کہ اس نے اپنی سے طلاق ک مطالبہ کر دیا۔ چینی میڈیا کے مطابق اس 75 سالہ بزرگ کا نام جیانگ ہے اور یہ سوشل میڈیا پر براؤزنگ کے دوران ایک اے آئی سے تخلیق شدہ خاتون اوتار سے ملا۔جیانگ جو ماضی کی جنریشن سے تعلق رکھتے ہیں ان کی نظر میں وہ محض ایک خوبصورت لڑکی ہے جو ان سے باتیں کرنا پسند کرتی ہے جبکہ وہ لڑکی ایک مصنوعی ذہانت کی تخلیق ہے. بڑے میاں اپنی آن لائن گرل فرینڈ پر قدر فریفتہ ہوئے کہ بیوی سے دوری کا فیصلہ کرلیا اور موصوف اپنے فون کے پاس بیٹھے لڑکی کے بھیجے گئے پیغامات کا انتظار کرنے لگے۔اس صورتحال پر بلآخر جیانگ کے بچوں نے اسے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے بارے میں آگاہ کیا کئی عشروں سے ساتھ رہنے والی اس کی بیوی نے جب اسے ایک مرتبہ فون پر زیادہ وقت گزارنے پر ڈانٹا تو اس نے بیوی سے کہا کہ وہ طلاق لینا چاہتا ہے تاکہ اپنی پوری توجہ اپنی اے آئی محبوبہ کو دے سکے۔واضح رہے کہ چین میں اس قسم کے واقعات عام ہیں جہاں بزرگ افراد خاص طور پر تنہائی کے شکار یا چلنے پھرنے میں دشواری کا سامنا کرنے والے معمر افراد تیزی سے اس قسم کے اے آئی جنریٹیڈ کونٹینٹ کا شکار ہو رہے ہیں۔

75 سالہ چینی شخص اے آئی جنریٹڈ لڑکی کی محبت میں مبتلا.بیوی سے دوری کا فیصلہ

اپنا تبصرہ لکھیں