ایئر کینیڈا نے فضائی میزبانوں کی ہڑتال کے باعث آپریشن بند کرنا شروع کر دیے جس کے بعد سیکڑوں پروازیں منسوخ کرنا پڑ گئیں ہڑتال سے یومیہ 1 لاکھ 30 ہزار مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے .دنیا بھر کے 180 شہروں کے لیے براہ راست پروازیں چلانے والی کینیڈا کی سب سے بڑی ایئرلائن نے اپنے مسافروں سے کہا کہ اگر ان کے پاس ایئر کینیڈا یا اس کی کم قیمت ذیلی کمپنی ایئر کینیڈا رُوج کا ٹکٹ ہے تو وہ ہوائی اڈے پر نہ آئیں۔ایئر کینیڈا کے 10 ہزار فضائی میزبانوں کی نمائندہ کینیڈین یونین آف پبلک ایمپلائز نے کہا کہ ہڑتال مقامی وقت کے مطابق ہفتہ کی رات 12:58 بجے باضابطہ طور پر شروع ہوئی ہے جبکہ ایئر کینیڈا نے یونین سے تعلق رکھنے والے کیبن عملے کو لاک آؤٹ کر دیا ہے جس کے نتیجے میں ملازمین کو تنخواہ کے تنازع پر جاری تعطل کے دوران کام کرنے سے روک دیا گیا ہے ایئر کینیڈا نے کہا کہ اس نے 623 پروازیں منسوخ کر دی ہیں، جس سے ایک لاکھ سے زائد مسافر متاثر ہوئےجبکہ 700 پروازوں کا شیڈول منسوخ کر دیا گیا ہے۔
