صحافی خاور کے والد نے بیٹے کی موت کو قتل قرار دیدیا

سانگھڑ میں کار سے مردہ حالت میں ملنے والے صحافی خاور حسین کے والد نے بیٹے کی موت کو قتل قرار دےد یا۔صحافی خاور حسین کے اہلخانہ امریکا سے کراچی پہنچ گئے۔اس موقع پر خاور حسین کے والد کا کہنا تھا کہ میرا بیٹا بہت دلیر انسان تھا وہ خود کو گولی نہیں مارسکتا۔خاور حسین کے والد رحمت حسین باجوہ، ان کی والدہ اور بھائی کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے جہاں سے وہ حیدرآباد کے لیے روانہ ہوگئے وہ میت لے کر سانگھڑ جائیں گے خاور حسین کے والد کا کہنا تھا کہ ہمارا کسی سے کوئی تنازعہ یا جھگڑا نہیں تھا۔ان کا کہنا تھا کہ خود سے گولی مار کر جان لینے کی کوئی وجہ نہیں ہے یہ قتل ہی لگتا ہے لیکن اس وقت پولیس کی تفتیش جاری ہے دیکھیں کیا حقائق سامنے آتے ہیں ہم یہاں موجود نہیں تھے اس لیے زیادہ معلومات نہیں کہ اس وقت پولیس کی تحقیقات کس مرحلے میں ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سانگھڑ میں حیدرآباد روڈ سے کراچی سے تعلق رکھنے والے صحافی خاور حسین کی لاش ہوٹل کے باہر پارکنگ میں موجود گاڑی سے ملی تھی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بظاہر لگتا ہے کہ خاور حسین نے اپنے ہی پستول سے خود کو گولی ماری صحافی کے سر میں لگی گولی اس کے خود کے لائسنس یافتہ پستول کی ہے پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ میں بظاہر خودکشی سامنے آئی ہے۔خاور حسین کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر عید گاہ گراؤنڈ سانگھڑ میں ادا کی جائے گی۔

صحافی خاور کے والد نے بیٹے کی موت کو قتل قرار دیدیا

اپنا تبصرہ لکھیں