مون سون کے نئے طاقتور اسپیل کا آغاز. صوابی میں بادل پھٹنے سے تباہی

ملک میں مون سون سیزن کے ایک اور طاقتور اسپیل کا آغاز ہوگیا خیبرپختونخوا کے کئی اضلاع مسلسل شدید برسات کی زد میں ہیں خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں بادل پھٹنے سے تباہی مچ گئی 15 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے۔ متعدد زخمی ہیں اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔ ڈپٹی کمشنر نصر اللہ نے تصدیق کی ہے کہ صوابی میں بھی کلاؤڈ برسٹ ہوگیا، جس سے متعدد گھر ڈوب گئے دالاوڑی گدون گاؤں کئی گھر گرنے اور 15 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں اموات میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔ ڈی سی کا کہنا ہے کہ کلاؤڈ برسٹ کی وجہ سے پانی کا بہاؤ بہت تیز ہے پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے ہری پور اور مردان سے بھی ریسکیو ٹیموں کو بلالیا گیا ہے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ درجنوں گھر ڈوب گئے شہری جان بچانے کے لیے گھروں کی چھتوں پر چڑھ گئے 70 سے زائد محصور افراد کو سیلاب سے ریسکیو کرلیا گیا۔صوابی میں شدید بارشوں سے طغیانی آگئی سٹیفہ موڑ گدون میں سیلابی ریلے میں کئی لوگ پھنس کر رہ گئے متاثرہ افراد نے جان بچانے کے لیے گھروں کی چھتوں پر پناہ لے لی ہے اور امداد کے منتظر ہیں۔صوابی کی تحصیلوں رزڑ، لاہور اور ٹوپی میں طوفانی بارش کے بعد گھروں میں پانی داخل ہوگیا جانیں بچانے کے لیے لوگ چھتوں پر چڑھ گئے جن میں سے 50 افراد کو اب تک ریسکیو کیا جاچکا ہے۔پشاور میں موسلادھار بارش کے بعد مختلف مقامات پر برساتی نالے ابل پڑے یونیورسٹی روڈ، کوہاٹ روڈ، رام داس بازار، صدر بازار، پیپل منڈی، محلہ خداداد اور قصہ خوانی میں ہر جانب پانی ہی پانی نظر آرہا ہے۔شاہراہ ریشم سے ریلا گزرنے سے دونوں ٹریک پر ٹریفک کا نظام معطل ہوگیا ریلوے روڈ بھی سیلابی ریلے کی نذر ہوگیا ایبٹ آباد اور اطراف میں مسلسل بارشوں سے سڑکیں جھیل کا منظر پیش کرنے لگی ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کا رواں اسپیل 23 اگست تک جاری رہنے کا امکان ہے

مون سون کے نئے طاقتور اسپیل کا آغاز. صوابی میں بادل پھٹنے سے تباہی

اپنا تبصرہ لکھیں