نو مئی کے مقدمات میں ملوث علیمہ خان کا بیٹا گرفتار

لاہور میں نو مئی 2023 کے مقدمات میں ملوث سابق وزیر اعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز عظیم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے بتایا کہ شاہ ریز 9 مئی کے مقدمات میں مطلوب تھا ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث افرادرعایت کےمستحق نہیں یاد رہے کہ اس سے قبل بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا تھا کہ 4 مسلح نقاب پوش ان کے بیٹے شاہریز کو گھر سے اغوا کر کے لے گئے ہیں۔ ترجمان تحریک انصاف نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ مسلح افراد دروازے توڑ کر شاہ ریز کو بیڈ روم سے اغوا کرکے لےگئے شاہ ریز خان کے 2 بچوں کے سامنے کمرے میں گھس کر تشدد کیا گیا۔بعدازاں لاہورپولیس نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کو گرفتار کرنے کی تصدیق کر دی۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کے مطابق علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کو 9 مئی کے مقدمات میں گرفتار کیا گیا

نو مئی کے مقدمات میں ملوث علیمہ خان کا بیٹا گرفتار

اپنا تبصرہ لکھیں