افغانستان میں زلزلے سے اموات کی تعداد 600 سے تجاوزکرگئی.1000 سے زائد زخمی

افغانستان میں رات گئے تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں کم از کم 622 افراد جاں بحق اور 1000 سے زائد زخمی ہوگئے کئی گاؤں مٹی تلے دب گئے، صوبہ ننگرہار اور لغمان میں بھی جانی نقصان ہوا۔افغان خبر ایجنسی خامہ پریس کے مطابق افغانستان میں گزشتہ رات آنے والے زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر اب 662 تک پہنچ گئی ہے جب کہ 1000 سے زائد افراد زخمی ہیں۔31 اگست کی رات کو مقامی وقت کے مطابق 11 بج کر 47 منٹ پر افغانستان کے مشرقی صوبوں کنڑ اور ننگرہار میں 6.0 شدت کا طاقتور زلزلہ آیا اور تقریباً 20 منٹ بعد ہی اسی صوبے میں 4.5 شدت کا ایک اور جھٹکا محسوس کیا گیا جس کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔ جس نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی۔ زلزلے کی کم گہرائی کے باعث سطح پر نقصان اور بھی شدید ہوا۔اسلام آباد، پنجاب، آزادکشمیر اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں گزشتہ رات زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ لوگ کلمہ طیبہ کاورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر آگئے جبکہ بھارت، ازبکستان اور تاجکستان میں بھی زمین لرز گئی ۔ پاکستان سے کسی نقصان کی اب تک کوئی اطلاع نہیں ملی.افغان حکومت کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد حتمی نہیں کیونکہ دور دراز علاقوں کے مکینوں سے رابطے کا سلسلہ ابھی جاری ہے ان اضلاع میں امدادی کارروائیاں بھی جاری ہیں۔صوبہ کنڑ کے 6 اضلاع شدید متاثر ہیں۔ تین گاؤن صفحہ ہستی سے مٹ گئے۔ جلال آباد شہر اور دیگر صوبے بھی شدید متاثر ہیں۔ آفٹرشاکس کا سلسلہ جاری ہے۔ افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کے مطابق امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں کی جانب روانہ کردی گئی ہیں۔ دور دراز علاقوں کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ہیلی کاپٹروں کی مدد سے لوگوں کو ریسکیو کیا جارہا ہے۔

افغانستان میں زلزلے سے اموات کی تعداد 600 سے تجاوزکرگئی.1000 سے زائد زخمی

اپنا تبصرہ لکھیں