شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے. اجلاس کے اعلامیے میں جعفر ایکسپریس ، خضدار حملوں اورپہلگام واقعے کی سخت مذمت کی گئی ہے۔ اجلاس میں دہشتگردی، علیحدگی پسندی اورانتہا پسندی کے خلاف مشترکہ جدوجہد پر اتفاق کیا گیا سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے یونیورسل سینٹراور اینٹی ڈرگ سینٹر کے معاہدوں پر دستخط ہوئے جب کہ انسداد دہشتگردی تعاون پروگرام 2025–2027 پر عملدرآمد جاری رکھنے کا اعلان بھی کیا گیا اعلامیے کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک نے اس بات پر زور دیا کہ کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں، عالمی انسداد دہشت گردی کی حکمت عملی اور اقوام متحدہ کے اصولوں کے مطابق تمام دہشت گرد تنظیموں کے خلاف مشترکہ اور مؤثر کارروائی کی جائے. ایس سی او نے فلسطین میں فوری، پائیدار جنگ بندی اور انسانی امداد کی فراہمی پر زور دیتے ہوئے ایران پر جون 2025ء کے حملوں کی مذمت کی ہے اور کہا کہ حملے ایران کی قومی خودمختاری کی خلاف ورزی ہیں۔مشترکہ اعلامیے میں دہشت گردی، علیحدگی پسندی اور انتہا پسندی کے خلاف مشترکہ جدوجہد پر اتفاق کیا گیا اور سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے یونیورسل سینٹر اور اینٹی ڈرگ سینٹر کے معاہدوں پر دستخط ہوئے جب کہ انسداد دہشتگردی تعاون پروگرام 2025–2027 پر عملدرآمد جاری رکھنے کا اعلان بھی کیا گیا۔ ایس ایس او نے اعلامیے کے ذریعے مطالبہ کیا کہ اقوامِ متحدہ کو جدید سیاسی اور معاشی حقائق سے ہم آہنگ کرنے کیلئے اصلاحات کی جائیں۔ یہ بھی کہا کہ اقوامِ متحدہ کے انتظامی اداروں میں ترقی پذیر ممالک کی نمائندگی کو یقینی بنایا جائے۔چینی میڈیا کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کے اعلامیہ پر تمام ممالک نے دستخط کردیئے ہیں .
