بھارت نے ٹیرف صفر کرنے کی پیشکش کی ہے لیکن اب وقت گزر چکا. ٹرمپ

امریکی ڈونلڈ صدر ٹرمپ نے بھارت کی امریکی مصنوعات پر صفر ٹیرف کی پیشکش مسترد کر دی انھوں نے کہا اب بہت دیر ہوچکی بھارت کو ایسا کئی سال پہلے کرنا چاہیے تھا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹرتھ سوشل پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ ہمارا بھارت کے ساتھ بہت کم کاروبار ہے لیکن بھارت امریکا کے ساتھ بہت بڑے حجم میں کاروبار کرتا ہے انہوں نے کہا کہ دوسرے الفاظ میں وہ ہمیں بڑے پیمانے پر اشیاء فروخت کرتے ہیں ہم ان کے سب سے بڑے کلائنٹ ہیں لیکن ہم انہیں بہت کم چیزیں برآمد کرتے ہیں۔امریکی صدرکا کہنا تھاکہ بھارت نے اب تک امریکا پر دیگر ممالک کے مقابلے میں سب سے زیادہ محصولات لگا رکھے ہیں اور بھارت کے زائد محصولات کی وجہ سے امریکی کمپنیاں بھارت میں اپنی مصنوعات بیچ نہیں پاتیں یہ مکمل طور پر یک طرفہ تباہی رہی ہے۔ امریکی صدرنے کہا کہ جب وہ صدارت میں تھے توانہوں نے بھارت کیساتھ متوازن تجارتی تعلقات کے قیام کیلئے متعدد اقدامات کئے مگرنئی دہلی حکومت نے اسوقت مناسب ردعمل نہ دیا اب بھارت کواحساس ہوا ہے لیکن وقت گزرچکا ہے۔امریکی صدر کا کہنا تھاکہ بھارت اپنا زیادہ تر تیل اور فوجی ساز و سامان روس سے خریدتا ہے جبکہ بھارت تیل اور فوجی سازو سامان امریکا سے بہت کم خریدتا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ چند ماہ سے امریکا اوربھارت کے تعلقات میں سرد مہری ہے بھارت کی جانب سے امریکا کے ساتھ تجارتی ڈیل فائنل نہ کرنے کا بعد امریکی صدرنے بھارت پرٹیرف 50 فیصد کردیا

بھارت نے ٹیرف صفر کرنے کی پیشکش کی ہے لیکن اب وقت گزر چکا. ٹرمپ

اپنا تبصرہ لکھیں