امریکی فوجی طیارے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچ گئے

امریکی فوجی طیارے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچ گئے۔ترجمان امریکی سفارتخانے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ امریکی ناظم الامور نے سیلاب سے نقصانات پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین سے ہمددی کا اظہار کیا۔راولپنڈی کے نور خان ایئر بیس پر امدادی سامان پہنچنے کے موقع پر پاک فوج کے افسران اور امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر بھی موجود تھیں۔یاد رہے کہ شدید بارشوں کےبعد پاکستان کا صوبہ پنجاب سیلاب سے بری طرح متاثر ہوا ہے جہاں لاکھوں افراد سیلاب سے متاثر ہیں لوگوں کے گھر پانی میں ڈوب چکے ہیں فصلیں تباہ ہوگئی ہیں بڑی تعداد میں لوگ گھر بار چھوڑ کر کیمپوں میں رہنے پر مجبور ہیں۔ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کو اپنے وسائل سے ہٹ کر عالمی امداد کی بھی ضرورت ہے اقوام متحدہ، برطانیہ کے بعد اب امریکا نے بھی سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان پاکستان بھیجا ہے۔

امریکی فوجی طیارے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچ گئے

اپنا تبصرہ لکھیں