امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ غزہ کےمسئلہ کےحل کےلیےکام کررہےہیں بہت جلد ڈیل کرنےجارہےہیں۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل میری شرائط مان چکا ہے اور اب حماس کی باری ہے۔ حماس شرائط کو قبول کرے ورنہ خطرناک نتائج سے خبردار کر رہا ہوں۔نیویارک سٹی سےواپسی پرامریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےمیڈیاس گفتگو میں کہا 20زندہ لوگ اور تقریباً 38 لاشیں حماس کے قبضہ میں ہیں سارے واپس لائیں گے ہم نے دنیا میں 7جنگیں رکوائی ہیں جن کو روکنا ناممکن تھا۔امریکی صدر نے کہا کہ یہ میری حماس کو آخری وارننگ ہے۔ اس کے بعد کوئی وارننگ نہیں دوں گا۔ لگتا ہے غزہ کے حوالے سے جلد کوئی معاہدہ ہو جائے گا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشلپر جاری بیان میں ٹرمپ نے کہا سب چاہتے ہیں کہ یرغمالی گھر واپس آئیں سب چاہتے ہیں کہ یہ جنگ ختم ہو۔ٹرمپ نے کہا کہ اب وقت ہے کہ حماس بھی تسلیم کرے۔ میں پہلے ہی حماس کو خبردار کرچکا ہوں کہ انکار کی صورت میں کیا نتائج ہوں گے — یہ میری آخری وارننگ ہے اس کے بعد کچھ نہیں ہوگا۔دوسری جانب حماس نے امریکی پیشکش کاخیرمقدم کرتےہوئےغزہ میں مستقل جنگ بندی اوراسرائیلی فوج کے انخلا کا مطالبہ کردیا۔ حماس نے کہا ہے کہ ہمیں ثالثوں کے ذریعے کچھ تجاویز موصول ہوئی ہیں۔ اور جنگ بندی معاہدے کے لیے امریکی تجاویز پر غور کر رہے ہیں۔
