ایلون مسک کی سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس اسٹارلنک میں سروس متاثر ہوئی ہے۔ اسٹارلنک کی ویب سائٹ پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا گیا کہ اسٹارلنک فی الحال سروس میں خلل کا سامنا کر رہا ہے۔ ہماری ٹیم تحقیقات کر رہی ہے تاہم کمپنی نے مزید تفصیلات جاری نہیں کیں۔ آن لائن ٹریکنگ پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق سروس بند ہونے والے امریکا میں اسٹار لنک کے 43 ہزار صارفین متاثر ہوئے اور انہیں انٹرنیٹ استعمال میں مشکلات کا سامنا ہے۔ اسٹارلنک، ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کی جانب سے چلائی جاتی ہے۔ یہ سروس کم مدار والے سیٹلائٹس کے ذریعے انٹرنیٹ فراہم کرتی ہے۔ دور دراز علاقے، جنگ زدہ یا مشکل رسائی والے علاقوں میں لوگ اس کا زیادہ استعمال کرتے ہیں۔اس سے قبل رواں سال جولائی میں بھی اسٹار لنک کو سروس کی ایک بڑی بندش کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کی وجہ سے ہزاروں صارفین کو انٹرنیٹ سروس استعمال کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
