میچ ریفری تبدیل نہ ہوا تو پاکستان ایشیا کپ کے مزید میچ نہیں کھیلے گا . پی سی بی

پاکستان نے بھارت کے خلاف میچ میں اپنائے جانے والے رویے پر سخت ایکشن لیتے ہوئے ریفری تبدیل نہ کرنے کی صورت میں ایشیا کپ کے مزید میچز نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ میچ ریفری نے آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق اور ایم سی سی قوانین کی خلاف ورزی کی۔ان کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ سے میچ ریفری کو فوری ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب پی سی بی نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے رویے کے خلاف آئی سی سی اور ایم سی سی کو خط بھی لکھ دیا ہے۔محسن نقوی نے کہا کہ میچ ریفری کی جانب سے آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر باضابطہ شکایت کی گئی پی سی بی نے ایشیا کپ سے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو فوری ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ایشیاکپ میں پاکستان کو شکست دینے کے بعد بھارتی ٹیم نے اسپورٹس مین اسپرٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی کھلاڑیوں سے مصافحہ نہیں کیا۔ترجمان پاکستان ٹیم کے مطابق ٹاس کے وقت بھی میچ ریفری نے کپتانوں سے ہاتھ نہ ملانے کی درخواست کی تھی۔ ذرائع کے مطابق اینڈریو رسل نے کہا کہ ہمیں بھارتی بورڈ سے ہدایات ملی ہیں اور پھر کہا کہ یہ اصل میں بھارتی حکومت کی ہدایات ہیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے بھی بھارتی ٹیم پر جرمانے عائد کیے جانے کا امکان ہے۔پی سی بی نے آئی سی سی پر واضح کر دیا۔ میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے سپرٹ آف کرکٹ کے منافی کام کیا۔ آئی سی سی فوری طور پر اینڈی پائی کرافٹ کو تبدیل کرے۔میچ ریفری تبدیل نہ ہوا تو پاکستان ایشیا کپ کے مزید میچ نہیں کھیلے گا.پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے خط میں کہا کہ میچ ریفری نے جان بوجھ کر کپتانوں کو ہاتھ ملانے سے روکاواقعے اور میچ ریفری کے رویئے پر قومی ٹیم کے منیجر نے احتجاج ریکارڈ کرایا۔

میچ ریفری تبدیل نہ ہوا تو پاکستان ایشیا کپ کے مزید میچ نہیں کھیلے گا . پی سی بی

اپنا تبصرہ لکھیں