سعودیہ اور پاکستان ہمیشہ جارح کے مقابل ایک ہی صف میں ہونگے. سعودی وزیر دفاع

سعودی عرب کے وزیرِ دفاع خالد بن سلمان نے کہا ہے کہ سعودیہ اور پاکستان ہمیشہ اور ہر حال میں جارح کے مقابل ایک ہی صف میں کھڑے رہیں گے سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی ملاقات کی خبر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ سعودیہ اور پاکستان جارح کے مقابل ایک ہی صف میں ہمیشہ اور ابد تک ساتھ رہیں گے خالد بن سلمان نے اس جملے کو اردو انگریزی اور عربی میں الگ الگ شیئر کیا۔اس معاہدے کی شقوں کے تحت کسی بھی ملک پر بیرونی مسلح حملہ دونوں ممالک پر حملہ تصور ہوگا معاہدے پر دستخط دونوں ممالک کے گہرے دوطرفہ تعلقات اور سکیورٹی تعاون کی توثیق کرتے ہیں۔ وزیراعظم اور سعودی ولی عہد نے معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد ایک دوسرے کو گلے لگایا تھا۔ اس موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔ پاکستان نے سعودی عرب کی ہر ممکن حفاظت کا عزم ظاہر کیا۔

سعودیہ اور پاکستان ہمیشہ جارح کے مقابل ایک ہی صف میں ہونگے. سعودی وزیر دفاع

اپنا تبصرہ لکھیں