بولی وڈ اداکار عمران ہاشمی کی مقبول فلم گینگسٹر کے گانے یا علی سے شہرت حاصل کرنے والے بھارتی گلوکار زوبین گرگ اسکوبا ڈائیونگ کے دوران حادثے کا شکار ہونے کے بعد چل بسے۔ان کی عمر 52 سال تھی۔گلوکار زوبین سنگاپور میں نارتھ ایسٹ فیسٹیول میں پرفارم کرنے والے تھے۔زوبین گارگ کو اسکوبا ڈائیونگ کرتے ہوئے سانس لینے میں مشکل پیش آئی۔ریسکیو ٹیم نے انہیں فوری طور پر سمندر سے نکالا اور سی پی آر دینے کے بعد سنگاپور جنرل اسپتال منتقل کیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے اور دوپہر ڈھائی بجے کے قریب دم توڑ گئے۔ریاست آسام میں پیدا ہونے والے زوبین گرگ نے آسامی، بنگالی اور ہندی فلموں میں گانے گائے وہ خاص طور پرعمران ہاشمی اور کنگنا رناٹ کی فلم گینگسٹر ے گانے یا علی کے لیے مشہور ہیں۔انہوں نے فلم کرش 3 کے گانے دل تو ہی بتا سمیت کئی سپر ہٹ گانے بھی گائے۔
