معروف امریکی گلوکاربریٹ جیمز طیارے کے حادثے میں اہلیہ اور بیٹی سمیت ہلاک

معروف امریکی گلوکار اور رائٹر 57 سالہ بریٹ جیمز اپنے نجی طیارے کے حادثے میں اہلیہ اور بیٹی سمیت ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بگریمی ایوارڈ یافتہ کنٹری میوزک گیت ساز بریٹ جیمز اپنے نجی طیارے میں اہلیہ میلوڈی ولسن اور ان کی بیٹی میرل میکس ویل ولسن کے ساتھ پرواز کر رہے تھے کہ طیارہ شمالی کیرولائنا کے شہر فرانکلن کے قریب کھلے میدان میں گر کر تباہ ہوگیا حادثے میں تینوں ہلاک ہوگئے۔امریکی میڈیا کے مطابق طیارہ ایک اسکول کے قریب کھیت میں گرا تاہم اس حادثے میں طیارے موجود افراد کے علاوہ کسی شخص کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ متعلقہ حکام نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ حادثے کی وجوہات کا معلوم کی جاسکیں پولیس نے حادثے کے بعد جائے وقوعہ کو مکمل سیل کردیا ہے، جبکہ حکام کی جانب سے فضائی حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

معروف امریکی گلوکاربریٹ جیمز طیارے کے حادثے میں اہلیہ اور بیٹی سمیت ہلاک

اپنا تبصرہ لکھیں