برطانیہ کیلیے براہ راست فضائی آپریشن. قومی ایئرلائن اور ائیر بلیو کو تھرڈ کنٹری آپریٹر کا درجہ مل گیا

برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ نےقومی ایئرلائن کو تھرڈ کنٹری آپریٹر کا درجہ دے دیا ہےجس کے بعد پی آئی اے اگلے ماہ سےبرطانیہ کے لیےبراہ راست پروازوں کا آغاز کرے گی۔پہلے مرحلے میں مانچسٹر کی پروازیں چلائی جائیں گی جس کے بعد برمنگھم اور لندن بھی نیٹ ورک میں شامل کیا جائے گا۔پی آئی اے نہ صرف مسافروں بلکہ کارگو سروسز بھی فراہم کرے گی۔ برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ نے پی آئی اے سیکیورٹی اور کارگو کو پانچ سال کے لیے سرٹیفکیٹ بھی جاری کیا ہے۔پاکستان سے برطانیہ کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کے معاملے پر برطانیہ کے محکمہ ڈی ایف ٹی نے نجی ایئرلائن ایئر بلیو کو بھی تھرڈ کنٹری آپریشن لائسنس جاری کر دیا ہے۔ایئر بلیو کے ایئربس 320 طیارے ترکیہ میں ری فیولنگ کے بعد برطانیہ جائیں گے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ برطانیہ کے لیے ایئربس کے 320 اور321 طیارے استعمال کیے جائیں گے۔

برطانیہ کیلیے براہ راست فضائی آپریشن. قومی ایئرلائن اور ائیر بلیو کو تھرڈ کنٹری آپریٹر کا درجہ مل گیا

اپنا تبصرہ لکھیں