مائیکروسافٹ نے دنیا بھر میں کمپیوٹر استعمال کرنے والے صارفین کے لیے اہم اعلان کر دیا۔ جس کے مطابق 14 اکتوبر 2025 کو ونڈوز 10 آپریٹنگ سسٹم کے لیے سپورٹ کو مکمل طور پر ختم کردیا جائے گا۔ ماہرین نے کہا ہے کہ مائیکروسافٹ کے اس اقدام کے بعد پرانے سسٹمز میں وائرس اور میل ویئر کے خطرات بڑھ جائیں گے۔مائیکروسافٹ نے کہا کہ 14 اکتوبر 2025 کے بعد سے ونڈوز 10 استعمال کرنے والے صارفین کو نہ صرف ٹیکنیکل سپورٹ بلکہ سیکیورٹی اپ ڈیٹس اور فیچر اپ گریڈز بھی دستیاب نہیں ہوں گے مائیکروسافٹ نے صارفین سے درخواست کی ہے کہ وہ بروقت اقدامات کر لیں تاکہ ان کے سسٹمز محفوظ رہ سکیں۔ اور اگر آپ کا کمپیوٹر ونڈوز 11 کے لیے اہل ہے تو اسے اپ گریڈ کیا جا سکتا ہے۔واضح رہے کہ ونڈوز 10 گزشتہ ایک دہائی سے ذائی کمپیوٹنگ کی دنیا کا سب سے زیادہ استعمال ہونے والے آپریٹنگ سسٹم رہا ہے۔
