نیتن یاہو نے قطر کے وزیر اعظم سے ٹرمپ کی موجودگی میں فون پر معافی مانگ لی

اسرائیل کے وزیراعطم نیتن یاہو نے دوحا پر حملے پر قطری وزیراعظم سے معافی مانگ لی ہے ۔یہ معافی وائٹ ہاؤس سے کیے گئے ایک ٹیلیفونک رابطے کے دوران مانگی گئی۔وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو اور قطر کے وزیر اعظم محمد بن عبدالرحمن بن جاسم الثانی کے ساتھ سہ فریقی ٹیلی فونک گفتگو کی۔نیتن یاہو نے دوحا حملے میں قطری شہری کی ہلاکت اور قطری خودمختاری کی خلاف ورزی پر افسوس کا اظہار کیا اور یقین دلایا اسرائیل ایسا حملہ دوبارہ نہیں کرے گا وزیرِاعظم آل ثانی نے نیتن یاہو کی یقین دہانیوں کا خیرمقدم کیا وزیرِاعظم آل ثانی نےکہا قطرخطے کی سلامتی میں مؤثر کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے رہنماؤں نے غزہ میں جنگ بندی کے مجوزہ منصوبے اور مشرقِ وسطیٰ کو زیادہ محفوظ بنانے پر گفتگو کی۔دریں اثناء وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ نیتن یاہو نے امریکی صدر سے ملاقات کے دوران قطری وزیراعظم کو فون کر کے معافی مانگی۔وزارت خارجہ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نے قطر کی خودمختاری کو دوبارہ نشانہ نہ بنانے کا وعدہ کیا جبکہ امریکی صدر نے بھی یقین دہانی کرائی کہ مستقبل میں اسرائیل کی جانب سے قطر پر کوئی جارحیت نہیں ہوگی۔یاد رہے کہ اسرائیل نے 9 ستمبر کو قطری دارالحکومت دوحہ پر فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے مرکزی دفتر پر فضائی حملہ کیا تھا جس میں حماس رہنما خلیل الحیہ کے بیٹے سمیت حماس کے 5 افراد اور ایک قطری سکیورٹی اہلکار شہید ہوئے تھے۔قطری وزیر اعظم محمد بن عبدالرحمن بن جاسم الثانی نے ان یقین دہانیوں کا خیرمقدم کیا اور اس بات پر زور دیا کہ قطر علاقائی سلامتی اور استحکام میں بامعنی کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

نیتن یاہو نے قطر کے وزیر اعظم سے ٹرمپ کی موجودگی میں فون پر معافی مانگ لی

اپنا تبصرہ لکھیں