کراچی اور سندھ کے دیگر شہروں میں آج بھی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بھارتی گجرات سے ہوا کے کم دباؤ کا ایک سسٹم بحیرہ عرب میں داخل ہو رہا ہے جس کے باعث مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ کراچی، حیدرآباد، تھرپارکر، عمر کوٹ اور سانگھڑ سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں آج بارش ہوسکتی ہے۔محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 25.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔اس سے قبل منگل کے روز کراچی میں تیز بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا تھا محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش ایئرپورٹ کے اطراف ریکارڈ کی گئی جہاں 23 ملی میٹر بارش نوٹ کی گئی۔
