11 کشتوں پر مشتمل ایک اور فلوٹیلا غزہ کا محاصرہ توڑنے کیلئے روانہ

غزہ کی ناکہ بندی توڑنے کے لیے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی قبضے کے بعد ایک اور امدادی فلوٹیلا غزہ کی جانب روانہ ہوگیا۔فریڈم فلوٹیلا کولیشن کے مطابق اس وقت تقریبا 100 افراد کشتیوں پر سوار ہیں جو یونان کے ساحل کے قریب موجود ہیں۔تنظیم کے مطابق 2 کشتیاں اٹلی کے شہر اوترانتو سے 25 ستمبر کو روانہ ہوئیں 30 ستمبر کو کونشینس نامی جہاز بھی ان کے ساتھ شامل ہو گیا اس جہاز پر صحافی اور طبی عملہ موجود ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ جہاز چند گھنٹوں میں 8 کشتیوں پر مشتمل ایک قافلے تھاؤزنڈ میڈلینز ٹو غزہ سے مل جائیں گے اور یوں مجموعی طور پر 11 جہازوں پر مشتمل یہ قافلہ غزہ کا رخ کرے گا۔یہ نیا قافلہ اس واقعے کے اگلے ہی دن روانہ ہوا ہے جب اسرائیلی بحری افواج نے غزہ جانے والی 42 کشتیوں پر حملہ کر کے انہیں قبضے میں لے لیا تھا فریڈم فلوٹیلا کولیشن کے مطابق یہ فلوٹیلا اس وقت یونان کے کِریٹ کے ساحل کے قریب موجود ہے اور اس پر تقریباً 100 افراد سوار ہیں۔

11 کشتوں پر مشتمل ایک اور فلوٹیلا غزہ کا محاصرہ توڑنے کیلئے روانہ

اپنا تبصرہ لکھیں