افغان درانی کیمپ2 مکمل تباہ. 50 سے زائد طالبان و خارجی ہلاک

پاکستان نے طالبان فورسز کے خلاف کامیاب اسٹرائیک کرتے ہوئے درانی کیمپ 2 کو مکمل تباہ کردیا درانی کیمپ 2 خارجیوں کی پاکستان میں دہشت گردانہ کاروائیوں کے لیے ایک مرکزی لانچ پیڈ کا کام کرتا تھا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق طالبان کے درانی کیمپ 2 میں موجود 50 سے زائد طالبان اور خارجیوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔پاک فوج نے آرٹلری اور انفنٹری کا بھرپور استعمال کیا فتنہ الخوارج کامرکزکھرچر فورٹ ملیا میٹ ہوگیا پرامچا سیکٹرمیں افغانی شہیدان پوسٹ،دوران میلا اورترکمانزئی کیمپس بھی راکھ کا ڈھیر بن گئیں لیوبند قلعہ عبداللہ اورخرلاچی سیکٹرمیں متعدد پوسٹیں نشانہ بنی،جنڈوسر پوسٹ تباہ کردی گئی۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے شدید اور مؤثر جوابی کارروائی کے نتیجے میں چمن بارڈر کے علاقے میں افغان طالبان اور طالبان کی پوسٹوں پر چھپے خارجی پوسٹیں چھوڑ کر بھاگتے ہوئے مارے گئے۔پاکستانی فورسز کا کہنا ہے کہ کارروائی کا مقصد پاک سرحدی علاقوں پر حملوں کا خاتمہ اور دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں کا صفایا کرنا ہے۔ عسکری حکام کے مطابق پاک فوج اپنی سرزمین کے تحفظ کے لیے ہر قیمت پر کارروائی جاری رکھے گی اور کسی بھی قسم کی جارحیت کا سخت جواب دیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں