پاکستان اور افغانستان کی جنگ ختم کرنا میرے لیے بہت آسان ہے. ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کی جنگ کو ختم کرنا ان کے لیے بہت آسان ہے۔اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ مجھے جنگیں رکوانا پسندہے، حالیہ پاکستان اور افغانستان کی سرحدی کشیدگی سے آگاہ ہوں اور دونوں ممالک کے درمیان اس جنگ کو روکنا میرے لیے بہت آسان ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ خطے میں امن واستحکام چاہتا ہے اوراگردونوں ممالک راضی ہوں تو وہ ذاتی طورپرثالثی کا کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان کئی دہائیوں سے تعلقات پیچیدہ رہے ہیں تاہم اب وقت آ گیا ہے کہ دونوں ممالک بات چیت کے ذریعے اپنے مسائل حل کریں۔ انہوں نے کہا کہ اپنی مدتِ صدارت کے دوران انہوں نے 8 جنگوں کو رکوایا جن میں پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بھی شامل تھی۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے مجھےکہا کہ میں نے پاک بھارت جنگ ختم کرکے لاکھوں جانیں بچائیں

اپنا تبصرہ لکھیں