کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں ٹماٹر کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے بعض ریٹیل مارکیٹوں میں ٹماٹر 560 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔تاہم ہول سیل تاجروں کا کہنا ہے کہ ریٹیلرز ہول سیل قیمت سے دوگنا یا اس سے بھی زیادہ وصول کر رہے ہیں جو اس وقت 250 سے 300 روپے فی کلوگرام کے درمیان ہے بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث صارفین کم مقدار میں خریداری پر مجبور ہیں اور اکثر صرف 250 گرام لے رہے ہیں تاکہ فوری ضرورت پوری ہو سکے۔فلاحی انجمن ہول سیل ویجیٹیبل مارکیٹ سپر ہائی وے کے صدر حاجی شاہ جہان نے بتایا کہ بلوچستان کی فصل ختم ہونے کے قریب ہے جب کہ ایران سے آنے والے ٹماٹروں کی آمد بھی بہت کم ہے پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدہ سرحدی حالات کے باعث افغانستان سے ٹماٹروں کی ترسیل کا امکان بھی نہ ہونے کے برابر ہے اور سندھ سے نئی فصل آئندہ ماہ آنے کی توقع ہے۔ہول سیل مارکیٹ میں ٹماٹروں کی قلت کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔