لیاری گینگ وار .عزیر بلوچ ایک اور کیس میں بری

کراچی جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت نے 13 سال پرانے کیس میں ملزم عذیر بلوچ کو بری کر دیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت میں غیر قانونی اسلحہ کی برآمدگی اور سہولت کاری کے کیس کی سماعت ہوئی۔پراسیکیوشن لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کے خلاف سہولت کاری کا جرم ثابت کرنے میں ناکام رہی۔عذیر بلوچ کے وکیل کے مطابق عذیر بلوچ اب تک 63 مقدمات میں بری ہوچکا ہے جب کہ ملزم کے خلاف 75 مقدمات درج تھے۔ عدالت نے عدم شواہد کی بناء پر 13 سال پرانے کیس میں ملزم عذیر بلوچ کو بری کردیا۔ ملزم کے وکیل فاروق حیدر جتوئی کا مؤقف تھا کہ ملزم عزیر بلوچ کے خلاف کوئی شواہد پیش نہیں کیے گئے، عزیر بلوچ بے قصور ہے۔پولیس کے مطابق شریک ملزم عبدالغفار بگٹی نے اپنے بیان میں عزیر بلوچ کا نام لیا تھا جس پر عزیر بلوچ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔وکیلِ صفائی نے کہا تھا کہ عزیر بلوچ کو گرفتار ملزمان کے بیان کی روشنی میں مقدمے میں شامل کیا گیا تھا گرفتار دیگر ملزمان پہلے ہی مقدمے سے بری ہوچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں