دبئی ائیر شو میں بھارتی لڑاکا طیارہ تیجس گرنے کے بعد ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ کے شیئرز گرگئے۔خبرایجنسی کے مطابق حادثے کے فوری بعد طیارہ بنانے والی سرکاری کمپنی ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ کے شیئرزمارکیٹ میں دباؤکا شکارہوگئے اور کمپنی کے حصص کی قیمت میں 2اعشاریہ 62 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی ایئر شوز میں کسی بھی طیارے کا گرنا نہ صرف اس کی قابلِ اعتماد کارکردگی پر سوال اٹھاتا ہے بلکہ برآمدی معاہدوں پربھی منفی اثرات ڈال سکتا ہے۔رپورٹس کے مطابق طیارے کے حادثے کے بعد سرمایہ کاروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی جسے دفاعی شعبے کی مستقبل کی ساکھ سے جوڑا جا رہا ہے۔