چین ایران کو فضائی دفاعی نظام فراہم کرنےکی تیاری کر رہا ہے. امریکی انٹیلی جنس

امریکی انٹیلی جنس رپورٹ کے مطابق چین آئندہ چند ہفتوں میں ایران کو نئے فضائی دفاعی نظام فراہم کرنےکی تیاری کررہا ہے۔امریکی میڈیا سی این این کے مطابق امریکی انٹیلیجنس نے اشارہ دیا ہے کہ چین نئے فضائی دفاعی نظام کی کھیپ تیسرے ممالک کے ذریعے بھیجنے پر کام کر رہا ہے. چین کندھے پر رکھ کر چلائے جانے والے طیارہ شکن میزائل سسٹمز فراہم کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔تاہم چین نے اس حوالے سے تردید کر دی ہے۔چینی سفارت خانے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایک ذمے دار بڑی ریاست کے طور پر چین مسلسل اپنی بین الاقوامی ذمے داریاں پوری کرتا ہے، ہم امریکی فریق پر زور دیتے ہیں کہ وہ بے بنیاد الزامات لگانے، بدنیتی پر مبنی روابط قائم کرنے اور سنسنی پھیلانے سے گریز کرے۔

اپنا تبصرہ لکھیں