مقدمہ جیتنےکیلئے جج پر کالا جادو کرنےکے الزام میں خاتون گرفتار

بھارتی ریاست کرناٹک میں مقدمہ جیتنے کے لئے جج پر کالا جادو کرنے کے الزام میں 65 سالہ خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔خاتون پر الزام تھا کہ اس نے زمین کے تنازع کا مقدمے جیتنےکے لیے جج کی کرسی اور ڈائس پر سفید سرسوں کے دانے چھڑکے تھے۔عدالتی عملے نے جج کی کرسی پر سفید سرسوں کے دانے بکھرے ہوئے دیکھے تو فوری طور پر سی سی ٹی وی فوٹیج چیک کی جس میں خاتون کو یہ عمل کرتے ہوئے دیکھا گیا۔پولیس کے مطابق دوران تفتیش خاتون نے اعتراف کیا کہ اس نے اس یقین کے تحت جادو ٹونا کیا تھا کہ وہ مقدمہ جیت جائےگی۔ عدالتی عملے نے پولیس اسٹیشن میں خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرایا جس کے بعد خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔خاتون کو مقامی عدالت میں پیش کیا گی جہاں سے اسے 14 روزہ عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں