بے وفائی کے باوجود گووندا کو نہیں چھوڑوں گی. سنیتا آہوجا

بھارتی اداکار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے کہا ہے کہ گووندا کے مبینہ معاشقوں اور بے وفائی کے باوجود میں کسی بھی صورت انہیں نہیں چھوڑوں گی۔سنیتا آہوجا نیٹ فلکس کے ریئلٹی شو لاک اپ میں مختصر شرکت کے دوران سنیتا نے گووندا کے مبینہ معاشقوں سے متعلق بات کی تھی حالیہ گفتگو میں انہوں نے واضح کیا کہ اعتماد اور محبت کو کئی بار آزمائش کا سامنا رہا لیکن اس باوجود میں کسی بھی صورت گووندا کو نہیں چھوڑوں گی۔انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ کہا ہے کہ کسی اداکار کی بیوی بننے کے لیے آپ کو اپنا دل پتھر کا رکھنا پڑتا ہے جب میں 15 سال کی تھی تو مجھے گووندا سے محبت ہوئی تھی آج میں 56 سال کی ہوں اور اب بھی ان سے اتنی ہی محبت کرتی ہوں، میں نے انہیں کئی بار معاف کیا ہےممکن ہے مجھ سے بھی کبھی غلطیاں ہوئی ہوں اگر محبت دل سے ہو تو انسان معاف کر کے آگے بڑھ جاتا ہے۔سنیتا آہوجا نے کہا کہ بھروسہ بہت بڑی چیز ہے مجھے نہیں لگتا کہ فلم انڈسٹری کا کوئی بھی ہیرو دودھ کا دھلا ہو گا وہ ہم سے زیادہ وقت ہیروئنز کے ساتھ گزارتے ہیں تو یہ آپ کی محبت پر منحصر ہے کہ آپ اس صورتِ حال کو کس طرح لیتے ہیں۔ یاد رہے کہ حالیہ چند انٹرویوز میں سنیتا آہوجا کی جانب سے اپنی نجی زندگی سے متعلق باتیں سامنے آنے کے بعد ان کے اور گووندا کے درمیان مبینہ اختلافات کی قیاس آرائیوں میں اضافہ ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں