میر رضا قتل کیس میں کوتاہیاں ہوئی ہیں. آئی جی سندھ کا اعتراف

آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے میر رضا قتل کیس میں پولیس کی کوتاہیوں کا اعتراف کرلیا۔سندھ بارکونسل میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئےجاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ اگر کوئی بھی اس غفلت میں ملوّث پایا گیا تو اسے کسی صورت چھوڑا نہیں جائے گا۔کراچی کے انتہائی اہم اور ہائی پروفائل میر رضا ہلاکت کیس کی موجودہ صورتحال اور تفتیش میں سامنے آنے والی مبینہ غفلت پر آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے کہا ہے کہ وہ میر رضا کیس کے اصل حقائق پر ابھی کچھ کہنا نہیں چاہیں گے لیکن میڈیکو لیگل آفس نے اس کیس میں واضح کوتاہیاں کی ہیں۔جاوید عالم اوڈھو سے سوال کیا گیا کہ میر رضا کی فیملی نے پرانی انویسٹی گیشن ٹیم کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ قانون کے مطابق جو کارروائی ہوگی وہ کریں گے ابھی تحقیقات جاری ہیں مزید کچھ نہیں کہوں گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پولیس نے اب تک ستائیس ہزار سے زیادہ اہلکاروں کو سزائیں دی ہیں کیونکہ اگر ہم نے اپنا کام ٹھیک نہیں کیا تو سب کا نقصان ہوگا اور جب ہمارا سسٹم مضبوط ہوگا تو پھر کوئی تھانے کا گھیراؤ نہیں کرے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں