ہمیں انصاف مل گیا۔ سہیل آفریدی

سپریم کورٹ کی جانب سے سابق وزیرِ اعظم عمران خان کو اسپتال منتقل کرنے اور میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کے حکم کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے خیبر پختونخوا کے وزیرِ اعلیٰ اور پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ ہمیں انصاف مل گیا۔وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ امید ہے سپریم کورٹ کے فیصلے پر جلد عملدرآمد ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ عدالتوں کا کام انصاف دینا ہے اگر عدالتیں انصاف نہیں دینگی تو عوام کہاں جائے گے.سہیل آفریدی کے مطابق پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے وعدہ کیا ہے کہ اسپتال کے ارد گرد پاکستان تحریک انصاف کا کوئی کارکن جمع نہیں ہوگا۔عدالت کے باہر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ آج عدالت عظمیٰ سے روشنی کی ایک کرن پھوٹی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے شفا انٹرنیشنل اسپتال میں ایک ماہر ڈاکٹرز کا بورڈ تشکیل دینے کا حکم بھی دیا ہے جس میں تمام شعبوں کے اسپیشلسٹ شامل ہوں گے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ عمران خان کو جو بلڈ پریشر کی بیماری بتائی جا رہی ہے وہ کیوں لاحق ہوئی ہے اورعمران خان کی آنکھ میں کلاٹ کیوں آیا.ان کا کہنا تھا کہ ہم شکر ادا کرتے ہیں کہ یہ حکم ہوا جو ہم ایک سال سے مانگ رہے تھے۔یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے اپنے حکم میں پی ٹی آئی کو ہدایت کی تھی کہ عمران خان کی صحت پر سیاست نہ کی جائے۔

اپنا تبصرہ لکھیں