پاکستان تحریک انصاف نے کارکنان سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اسپتال منتقل کے موقع پر اسپتال کے باہر جمع نہ ہونے کی اپیل کی ہے۔پارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ بیان مزید کہا گیا ہےکہ سپریم کورٹ کا حکم ہے کہ عمران خان کو فوری شفاء انٹرنیشنل منتقل کیا جائے عدالت نے ماہر ڈاکٹرز پر مشتمل میڈیکل بورڈ بنانے کا بھی حکم دیا ہےبانی پی ٹی آئی عمران خان کے مکمل طبی معائنےکے لیے آنکھ، دل اور دیگر امراض کے ماہرین شامل ہوں گے میڈیکل بورڈ میں ڈاکٹر فیصل سلطان اور ڈاکٹر عظمیٰ خان کی شمولیت یقینی بنائی جائے۔بیان میں کہا گیا ہےکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت اور علاج کے مفاد میں اسپتال کے باہر پُرامن ماحول رکھا جائے عدالتی احکامات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانے میں تعاون کیا جائے.بیان میں کہا گیا ہے کہ عدالت عظمیٰ کے حکم سے بہترین طبی سہولیات کے مطالبے کو تقویت ملی توقع ہے کہ متعلقہ حکام عدالتی احکامات پر من و عن عمل کریں گے ذاتی معالج اور اہل خانہ کی شمولیت سے طبی تاریخ کا غیر جانبدارانہ جائزہ ممکن ہوگا، پی ٹی آئی نے عدالتی حکم پر فوری اور بلا تاخیر عملدرآمد کا مطالبہ کیاہے.پی ٹی آئی نے عمران خان کے بنیادی حق صحت اور انسانی وقار کے تحفظ کو سراہا اس کے علاوہ سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم بھی کیا۔