لاہور میں کھلا مین ہول ایک اور معصوم کی جان لے گیا۔ہنجروال کے قریب حمزہ پارک میں 7 سال کا حکیم اللہ ظہیر گلی میں نکلا مگر واپسی نصیب نہ ہوئی کھلے مین ہول نے والدین سے لختِ جگر چھین لیا۔لاہور شہر میں کھلے مین میں گرنے سے رواں سال 7 سے زائد بچے جاں بحق ہوچکے ہیں لیکن اس کے باوجود کئی علاقوں میں اب بھی گٹر کے ڈھکن غائب ہیں۔علاقہ مکینوں کے مطابق واسا ٹیم کے نہ آنے کے بعد پرائیوٹ لائن مین بلوائے گئے۔ حادثہ ہوا تو پھر گلی میں کھلے 7 مین ہول پر واسا نے کور لگائے۔