امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ ظاہر کرنے والا متنازع نقشہ سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا.امریکی صدر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک نقشہ پوسٹ کیا جس میں تیل کی عالمی تجارت کے لیے انتہائی اہم آبنائے ہرمز کو نئے امریکی علاقے کے طور پر ظاہر کیا گیا۔ ٹرمپ کے حامیوں کا کہنا ہے کہ اگرچہ آبنائے ہرمز باضابطہ طور پر امریکی کنٹرول میں نہیں ہے تاہم نقشے کے ذریعے اسے امریکی علاقہ ظاہر کرنا امریکی صدر کی ایران کے خلاف سخت مؤقف اختیار کرنے کی عکاسی کرتا ہے۔ٹرمپ کی جانب سے نقشہ شیئر کیے جانے کو ان سابقہ بیانات سے بھی جوڑا جا رہا ہے جن میں امریکی صدر نے آبنائے ہرمز پر بحری ناکہ بندی کے ذریعے کنٹرول حاصل کرنے کی بات کی تھی۔رپورٹس کے مطابق یہ بحری ناکہ بندی 13 اپریل سے نافذ ہے تاہم جون میں اسے عارضی طور پر ختم کیا گیا تھا اور اگلے ماہ دوبارہ بحال کر دیا گیا۔