نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کو قانونی حیثیت دینے کی تجویز وفاقی حکومت کو ارسال

دستاویزات کے مطابق کے پی حکومت نے وفاقی حکومت سے 6 ماہ کے لیے ایمنسٹی اسکیم متعارف کرانے کی تیاری کر لی ہے جس کے تحت ضم اضلاع اور مالاکنڈ سے 2 لاکھ سے زائد نان کٹم پیڈ گاڑیوں کو رجسٹر کرنے تجویز ہے۔

محکمہ ایکسائز کے پی کی دستاویزات کے مطابق تجویز دہشتگردی سے بچنے اور ٹیکس بڑھانے کے لیے دی گئی ہے، اسکیم کے تحت وہ گاڑیاں ریگولرائز ہوں گی جن کی پروفائلنگ ہو چکی، چوری شدہ اور ٹیمپرڈ گاڑیوں کو ریگولرائز نہ کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ رجسٹریشن سے وفاقی و صوبائی حکومت کو ٹیکس کی مد میں اربوں روپےکی آمدن متوقع ہے، نان کسٹم پیڈ گاڑیوں سے قانونی آٹو مارکیٹ بھی متاثر ہو رہی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں